کاروار:24/اپریل (ایس او نیوز) 12مئی کو ہورہے کرناٹکا ودھان سبھاانتخابات کے لئے 24اپریل یعنی منگل امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنےکا آخری دن تھا۔ اترکنڑامیں آخری دن ضلع کے تمام حلقوں سے مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدوار کے طوپرکل 26امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
ہلیال حلقہ: بی جے پی سے سورنا ہیگڈے اور سنیل ہیگڈے ، جنتادل سے رمیش کے آر، ایم ای پی سے بڈے صاحب حسین صاحب ککیری اور شیوسینا کی طرف سے شنکر بسونت فاکری نے پرچہ داخل کیا۔
کاروار حلقہ : بی جے پی سے روپالی نائک، ایم ای پی سے لیلا بائی تھانیکر، کشور ساونت اور راجیش پربھا کر نے آزاد امیدوار کے طورپر اپنا نام داخل کیا ہے۔
کمٹہ حلقہ :کمٹہ حلقہ میں آزاد امیدوار وں کی بھرمار نظر آرہی ہے۔ ایک بی جےپی کی طرف سے دنیکر شٹی نے پرچہ داخل کیاتو بی جےپی کے باغی امیدوار یشودھر نائک، سورج سونی نائک سمیت نارائن نائک، اکپا جٹی گوڈا، راجو نارائن تانڈیل ، گنیش اموکس گوڈا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ داخل کیا ہے۔
بھٹکل حلقہ : جے ڈی ایس سے ایس ایم امجد، ایم ای پی سے عبدالغفور، شیوسینا سے جینت نائک، آزاد امیدوار کے طورپر پرکاش پنٹو، عبدالرحمن کے علاوہ بی جے پی کے سنیل نائک نے ایک اور پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔
یلاپور حلقہ : شیوسینا سے سچن نائک چنتامنی ، بھارتیہ بہوجن کرانتی دل سے نیلپا لمانی اور ناگیش بھوی وڈر نے آزاد امیدوار کے طورپر اپنا نام درج کروایا ہے۔ جب کہ سرسی حلقہ سے صرف ایک ایم ای پی کی طرف سے عبدالرزاق شیخ نے اپنا نام داخل کروانے کی جانکاری محکمہ رابطہ عامہ کاروار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔